فٹبال ورلڈ کپ،میدان میں سیاسی بینرز لانے پرارجنٹائن پر جرمانہ

فٹبال ورلڈ کپ،میدان میں سیاسی بینرز لانے پرارجنٹائن پر جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


زیورخ ( نیٹ نیوز)فیفا نے ارجنٹائن ٹیم پر ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ کے دوران میدان میں سیاسی بینرزلانے پر33ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ 7جون کو سلوانیا کیخلاف میچ کے بعدارجنٹائن پلیئرز نے لاس ملاوناس سن ارجنٹیناز جس کا مطلب ہے دی فالک لینڈز آر ارجنٹائنلکھے بینرز اٹھا رکھے تھے۔1982میں فالک لینڈز جزیزیپر قبضہ کرنے کیلئے ارجنٹائن اور برطانیہ کے درمیان جنگ ہوئی تھی جو دس ہفتے تک جاری رہا۔خیا ل رہے کہ1833سیفالک لینڈز جزیزہ برطانیہ کی ملکیت تھی۔فیفا نے ارجنٹائن ٹیم پر میدان میں سیاسی بینرز لانے پر 33ہزار ڈالر جرمانہ عائدکیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا نے ارجنٹائن ٹیم پرورلڈ کپ کے دروان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کوچ کے علاوہ کوئی کھلاڑی نہ ہونے اور میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا تھا۔