لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید پلان جاری ،فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید پلان جاری ،فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید کی زیر ِ صدارت عید الفطر کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد عید الفطر کے موقع پر صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لےے تیار کئے گئے پلان کا جائزہ لیناتھااجلاس میں منیجرز آپریشنز سہیل انور ملک، آصف اقبال، ایاز مظہر، سعیدخان، آمنہ آصف خان ، اسسٹنٹ منیجرز اور زونل افسران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیوایم سی کی طرف سے شہر میں عید کے تینوں روز کوڑاکرکٹ بروقت اکٹھاکرنے، ڈمپ سائٹ منتقل کرنے اور عبادت گاہوں و قبرستانوں سمیت تفریح گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کے لےے عید پلان جاری کر دیا گیاہے پلان کے مطابق تمام فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںعید سے ایک روز قبل بڑے پیمانے پر زیر وویسٹ آپریشن کیا جائے گا جو چاند رات سے شروع ہو گا اور نماز عید سے قبل تک جاری رہے گازیرو ویسٹ آپریشن کے علاوہ شہر میں کھلے پڑے کوڑاکرکٹ کا خاتمہ، اہم شاہراﺅں کی مکینیکل سویپنگ و واشنگ،مساجد و عید گاہوں کی صفائی و دھلائی، ملحقہ راستوں پر پانی و چونے کا چھڑکاﺅ، کوڑے دانوں کی فراہمی بھی پلان میں شامل ہے تمام آپریشنل انتظامات کی اینڈرائیڈ موبائل کی مدد سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی عید کے دوسرے و تیسرے روز شہر کی اہم تفریح گاہوں لاہور چڑیا گھر اور ریس کورس پارک میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہریوں کو صفائی سے متعلق آگاہی دی جائے گی ایم ڈی خالد مجید نے محکمہ ءموسمیات کی طرف سے بارش کی پشین گوئی کے پیشِ نظر شہر کے 120 چوکنگ پوائنٹس پر خصوصی انتظامات یقینی بنانے اور1 ہزار سے زائد خصوصی طور پر مختص عملہ سمیت تمام سٹاف کو الرٹ رہنے کی تاکید کی اس سلسلے میں تمام اقدامات کے موثر نفاذ کے لےے کنٹرل روم کا قیام عمل میں لایا گیاہے جہاںتین شفٹوں میںعملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا علاوہ ازیں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کمپنیوں البیراک و اوزپاک کی انتظامیہ سے الگ میٹنگ میں انہیں ورکشاپس کھلی رکھنے اور گاڑیاں بروقت فیلڈ میں نکالنے کی تاکید کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ نہ کرنے کی ہدایت دی۔