شالامار ٹاﺅن میں عید الفطر پر سیکیورٹی کے فول پروفانتظامات
لاہور(جنرل رپورٹر)شالامارٹاﺅن آفس میں ٹاﺅن سکیورٹی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہبازنے کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبداﷲ نئیر شیخ، ٹاﺅن میونسپل آفیسر ملک طارق محمود ،ایس پی سوِل لائنز امتیاز سرور ،ایس ایچ اوگجر پورہ قمرعباس ، ایس ایچ اوباغبانپورہ صفدر سجاد اور انجمن تاجران نے شرکت کی اجلاس ایس پی سوِل لائنز امتیاز سرور نے بتایا کہ عیدالفطر پر اور عید سے پہلے فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے انجمن تاجران کے نمائندوں نے پولیس اور ٹی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ٹی ایم او شالامارٹاﺅن نے پولیس پر زور دیا کہ شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ، چاہ میراں ، اور شادباغ کے علاقہ میں کسی صورت ٹریفک چوک نہیں ہونی چاہیے اورجہاں ضرورت سمجھی جائے لاہور پارکنگ سے پارکنگ کروائی جائے کیونکہ تاجروں کے خود پارکنگ سٹینڈ بنانے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جس پر ایس پی سوِل لائنز امیتاز سرور نے بتا یا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے انشاءاﷲ کسی بھی جگہ پر ٹریفک چوک نہیں ہونی دی جائے گی اور جہاں پر مناسب سمجھا جائے گا لاہور پارکنگ سے پارکنگ کروائی جائے گی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ انشاءاﷲ عیدالفطر سے پہلے اور عید الفطر کے دوران عوام الناس کےلئے کیے گئے بہترین انتظامات کی بدولت معاملات سہی رہیں گے۔