قوم ضرب عضب متاثرین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرے،عبدالوہاب روپڑی
لاہور(پ ر) قوم عید کے موقع پر ضرب عضب متاثرین اور فلسطینی بھائیوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرے اپنے بے گھر اور مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے پوری قوم بڑھ چڑھ کر حصہ لے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبدالوہاب روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امسال فطرانہ 125روپے فی کس شرعی طور پر مقرر کیا گیا ہے اور یاد رہے کہ فطرانہ نمازِ عید سے پہلے پہلے ادا کر دینا چاہیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فطرانہ ادا کر دے تاکہ غرباءبھی عید کی خوشیوں میں جوش و خروش کے ساتھ شریک ہو سکیں۔