عید الفطر کے دوران تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ہسپتالوں میں موجودرہیں گے

عید الفطر کے دوران تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ہسپتالوں میں موجودرہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال) عید کی چھٹیوں کے موقع پر تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو دفاتر میں موجود رہنے کا حکم جاری کر دیا جائے گا، عید کے روز بھی تمام ہسپتالوں کے ایم ایس اور پرنسپلز اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے جبکہ تمام پروفیسرز اور فزیشنوں کو آن کال رکھا گیا ہے، ادویات کا بڑا سٹاف تمام ہسپتالوں میں جمع کر لیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں منسو خ کر دی گئی ہیں جبکہ سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رکھ دیا گیا ہے، اس میں ہسپتالوں کے ایم ایس اوز پرنسپلز بھی دفاتر میں موجود رہیں گے اس میں ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کھلے رہیں گے جس میں بے ہوشی کے سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ عید کے موقع پر شہر سے باہر نہ جائیں اور اپنے اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں، اگر کسی ایم ایس کا شہر سے باہر جانا ضروری ہو تو سیکرٹری صحت کے علم میں لائے گا اور اجازت حاصل کر کے شہر چھوڑے گا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اس میں ڈی جی ہیلتھ اور تمام ایڈیشنل سیکرٹریوں کو ہسپتالوں کے اچانک معائنے کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کروانے والے ایم ایس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں اس امر کے اقدامات کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کسی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کے واقعات یا کسی ناگہانی صورتحال سے نبٹا جا سکے۔دریں اثناءتمام ہسپتالوں میں زیر علاج 70فیصد سے زیر علاج مریضوں کے موقع پر چھٹی دیکر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔