جماعت اسلامی پنجاب نے آئی ڈی پیز کے لئے 2کروڑ روپے پیش کر دیے
لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمدجنجوعہ نے جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آئی ڈی پیز کے لئے 2 کروڑ روپے کے چیک امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کوپیش کردیئے جماعت اسلامی پنجاب اب تک آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے چار کروڑ روپے کاسامان اور چار کروڑنقدبھجواچکی ہے متاثرین کی مکمل بحالی تک انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گاالخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان عیدالفطرآئی ڈی پیز کے ساتھ بنوں میں گزاریں گے اس موقع پر متاثرین میںعیدگفٹس،بچوں کے کھیلوں کاسامان اور خشک راشن تقسیم کیاجائے گااس موقع پر نذیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اعلیٰ اقدار کامظاہرہ کیاہے لوگوں کی امانتوں کواصل حق دار تک پہنچاناجماعت اسلامی کی صفت رہی ہے جب بھی ملک وقوم پر مشکل کی گھڑی پیش آئی جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے چاہے وہ2005کاخوفناک زلزلہ ہویا2010کاتباہ کن سیلاب جماعت اسلامی کے کارکنوں نے دن رات اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کوریلیف پہنچانے میں مصروف رہے آج بھی سینکڑوں کارکن آئی ڈی پیز کی مشکلات میں کمی کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیںاسلام آباد کو فوج کے حوالے کرناحکمرانوں کی ناکامی ہے وزیرستان آپریشن کے باعث6لاکھ سے زائد محب وطن قبائلی عوام دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ فوجی آپریشن جہاں کہیں بھی ہواوہاں انتقامی جذبات نے جنم لیا۔اگر حکمرانوں نے اپناطرزحکمرانی نہ بدلاتواس کاملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آخری دنوںمیں اہل وطن آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے دل کھول مددکریں۔لاکھوں مسلمان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔بچے تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔خواتین جن پر کبھی نامحرم کی نظر تک نہیں پڑتی تھی آج ساری دنیا کی نظروں میں تماشابن گئی ہیں۔ہزاروں مویشی ہلاک اور املاک کوشدید نقصان پہنچاہے۔فوجی آپریشن کے نتیجے میںبے گھرہونے والے لاکھوں بے یارومددگارافراد قوم کی امداد کے منتظر ہیں۔