فلسطین کے معاملے پر یہودی متحد ،مسلمان نفاق کاشکار ہیں،علوینہ خان
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ممتازسیاسی وسماجی شخصیت علوینہ خان نے کہا ہے کہ بدبخت اوربدنیت اسرائیل اورامریکہ کے حکمران فلسطین کیخلاف ایک پیج پرہیں جبکہ مسلمان ملکوں کااپنا اپنا قبلہ ہے اسرائیل کی فلسطین کیخلاف بدترین جارحیت اوربربریت میں امریکہ کے فوجی اہلکار میں شریک ہیںبرطانیہ سمیت مقتدرقوتوں کو بدمعاش اسرائیل کی لگام کھینچنے کیلئے اپنا اپنا کرداراداکرنا ہوگا فلسطینی شہرغزہ کے ہرگھر سے بچوں ،عورتوں اورنوجوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں اور ہمارے گھروں میں عیدمنائی جائے یہ نہیں ہوسکتا جس وقت تک فلسطین میں پائیدارامن کاسورج طلوع نہیںہوتااس وقت کوئی باضمیر مسلمان اپنے گھرپر چاندرات اورعیدکی تقریبات کااہتمام نہ کرے ایک سچامسلمان کسی معاملے میں بے بس تو ہوسکتا مگر بے حس ہرگز نہیں ہوسکتامومن مسلمان ایک دوسرے کے رنج وغم کومحسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے علوینہ خان نے مزید کہا کہ ہم نے زندگی میں کئی عیدیں منائی ہیںاورکئی اورآجائیں گی مگر ہماراضمیر ہمیںاپنے فلسطینی بچوں،بھائیوں اوربہنوں کی نعشوں پرعیدکاجشن منانے کی اجازت نہیں دیتا جس گھر میں کسی عزیزرشتہ دارکی بیماری یاایکسیڈنٹ سے موت ہوجائے تووہاں چہلم تک تمام وقت سوگ کی کیفیت میں گزرتا ہے ،ابھی تواہل غزہ کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے توہم عیدپراجلے کپڑے پہن کرجشن منا ناشروع کردیں تویہ من حیث القوم ہماری بے حسی ہوگی مانا ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی براہ راست مددکرنے میں کسی حدتک بے بس ہیں مگر ہمیں بے حس نہیں ہوناچاہئے انہوں نے کہا کہ مسلمان جہاں جہاںمقیم ہیں وہاں وہاں وہاں فلسطینی عوام کے حق میں آوازاٹھائیں اورعیدسادگی سے منانے کاعہدکریں۔