عمران خان اور طاہر القادری کی سیاست انجام کو پہنچ گئی،رانا بابر حسین
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے عمران خان کی ٹرین میں شیخ رشید ٹکٹ چیکر ہیں جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر طاہر القادری بیٹھے ہیں ،چوہدری برادران زبردستی اس ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں مگرابھی تک وہ کامیاب نہیں ہوئے ،پرویز الہی بغیر ٹکٹ کے اس ٹرین میں سفر کرنا چاہتے ہیں عمران خان کی ٹرین کا انجن فیل ہوچکا ہے عمران خان کو یوم آزادی متنازع بنانے کی سازش نہیں کرنے دیں گے پوری قوم آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان لانگ مارچ کا ڈھول پیٹ رہے ہیں انہیں پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کیوں نظر آتی ہے کے پی کے میں دھاندلی نظر کیوں نہیں آتی؟عمران خان ہر وقت دھاندلی دھاندلی کرتے ہیں عوام ان کے منہ سے یہ لفظ سن کر تنگ آچکے ہیں وہ عمران خان کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں عمران خان ہر معاملہ پر جھوٹ بول رہے ہیں