حکمرانوںنے مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں،سعدیہ سہیل

حکمرانوںنے مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عوام کو سنہری خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کا استحصال شروع کر رکھا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیںتیروں سے چھلنی عوام اب شیروں کے پنجوں کی زد میں آگئے ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، مسلم لیگ ن کی حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے، شاہ خرچ حکمران عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے سرکاری دورے اور دیگر پروٹوکول کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو اب تک ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ملی بالکہ ان کے منہ سے آخری نوالہ تک بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔