جمہوری حکومت کا سیاسی جماعتوں اور عوام کو جمہوری احتجاج سے روکنا با عث شرم ہے، زوار بہادر

جمہوری حکومت کا سیاسی جماعتوں اور عوام کو جمہوری احتجاج سے روکنا با عث شرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدرعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کا سیاسی جماعتوں اور عوام کو جمہوری احتجاج سے روکنا با عث شرم ہے مسلم لیگ (ن ) فوج بلانے کی بجائے جمہوریت بچانے کی بجائے مستعفی ہو جاتی تو اسکے حق میں اور قوم کے حق میں بہتر ہوتا ۔ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے وزیرستان میں مسلح افواج کا آپریشن جاری ہے اور تمام شہروںمیں رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس اور حکمران مل کر لوٹ مار کر رہے ہیں اور وزیر اعظم سعودی عرب میں بادشاہوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کے وزراءکے بیانات سے حکومتی بو کھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاری زوار بہادر نے مزید کہا کہ(ن) لیگ کو چاہیے کہ جمہوری رویے اپنائیں جمہوریت صرف ناجائز طریقوں سے اقتدار پر قبضہ کرنے اور خاندانی بادشاہت قائم کرنے کا نام نہیں