مجید نظامی کے انتقال سے صحافت کا ایک روشن اورتارےخ ساز عہد ختم ہوگیا ، طارق خان نیازی
لاہور(پ ر )پاکستان اوور سیزکے بانی چیئرمین (دبئی) طارق خان نیازی نے سینئر صحافی ،روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے انتقال سے صحافت کا ایک روشن اورتارےخ ساز عہد ختم ہوگیا ڈاکٹر مجید نظامی کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں طارق خان نیازی نے مرحوم کی شعبہ صحافت ، نظرےہ پاکستان کے تحفظ،تحرےک پاکستان کے کارکنوں کی فلاح وبہبود ،ملک مےں جمہورےت کی سربلندی اورآئےن کی بالادستی کےلئے گراں قدر خدمات کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پاکستان کی نظریاتی اساس کے امین تھے اورانہوں نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کا بھر پور تحفظ کےا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے تارکین وطن کی فلاح و بہبود کےلئے بڑا موثر کردار ادا کیا او ریہی وجہ سے انکی وفات پرپوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔