پاکستان کومعاشی میدان میں ٹیک آف کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، چودھری سلیم علی
لاہور ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان میں پچھلے پندرہ سال سے بھڑکنے والی بدامنی اوربدعنوانی کی آگ بجھا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ا ب پاکستان کومعاشی میدان میں ٹیک آف کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔عوام نے احتجاجی سیاست کومستردکردیا عمران خان کے بربادی مارچ کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے ۔ان کے پاس دوررس تبدیلی اورتعمیروترقی کا روڈ میپ موجود ہے۔ورثہ میں ملی کمزورمعیشت ،بیروزگاری اوربدترین دہشت گردی نومنتخب حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں لیکن منتخب قیادت پرعزم ہے۔عوام کی نمائندہ قیادت نے پاکستان میں تعلیم،صحت اورٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں انقلاب برپاکرنے کیلئے کمرکس لی ہے۔وفاقی حکومت پچھلے چودہ سال میں سراٹھانے والے قومی بحرانوں پرقابوپانے کیلئے پرعزم ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں جمعتہ الوداع کے حوالے سے امن وامان کی مثالی صورتحال کاکریڈٹ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔ ہماری قیادت ایک بارجس کام کابیڑااٹھالے اسے پایہ تکمیل تک ضرورپہنچاتی ہے۔