معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کا فرض ہے ،خوش بخت
لاہور(پ ر) خوشی ویلفیئرفاو¿نڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسرخوش بخت بٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اورقومی فریضہ ہے تاکہ معاشرے سے احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ رو زمستحقین میں ” عید راشن بیگ “ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں موجودبیوہ ،یتیم ،مساکین، نادار اور مستحقین کی بحثیت مسلمان مدد کرنا اوران کوعید کی خوشیوں میں شامل کر نا ہم سب کا فرض ہے ،انہوں نے کہا کہ خوشی ویلفیئرفاو¿نڈیشن نے ہمیشہ کی طرح اس عید الفطرکے موقع پربھی مختلف پسماندہ علاقوں کے سفید پوش مستحق لوگوں میں عید راشن بیگ تقسیم کئے ہیں جن میں آٹا،چینی ،گھی ،چاول ،سویاں ،دالیں ،چائے کی پتی سمیت دیگراشیا شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ خوشی ویلفیئرفاو¿نڈیشن مستحقین کے معیاری علاج معالجے ،تعلیم ،غریب بچیوں کی شادی وجہیزکے انتظامات اوردیگرضروریات زندگی بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ عید ودیگرمواقع پربھی اپنے محدود وسائل کیساتھ مستحقین کی ہرممکن مدد کرتی ہے ۔