فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا ناحق خون بہایاجارہا ہے، پیر سیدمحمد کبیر علی شاہ
لاہور(پ ر)خیابان چورہ شریف میں جمعة الوداع کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی و مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان و بانی تحریک ترک منشیات پیر سیدمحمد کبیر علی شاہ الگیلانی مجددی نے کہا کہ اس وقت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا ناحق خون بہایاجارہا ہے ہم پاکستان کے وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کریں اور ان کو منظم کریں اور فلسطین کی حمایت کے لئے مضبوط قدم اٹھانے کا فیصلہ کریں آخر میں پیر سید کبیر علی شاہ نے لوگوں سے جمعة الوداع کے عظیم موقع پر سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کا عہدہ لیا جمعة الوداع کے اختتام پر پیر سید محمد کبیر علی شاہ نے سسکیوں اور آہوں کے ساتھ اللہ کے حضور دعا فرمائی جس میں فلسطین کے شہداءاور آپریشن ضرب عضب کے شہداءکو خراج تحسین پیش کیا۔