معمولی تلخ کلامی پربااثر شخص کا محنت کش پر وحشیانہ تشدد
پھالیہ (نامہ نگار) قاردآباد کے رہائشی ابوبکر ولد محمد عنائیت نے موٹر سائیکل مرمت کی دوکان بنارکھی ہے اور اپنی دوکان پر کام کر رہا تھاکہ دوکان پر آئے ہوئی سجاد احمد ولد محمد اسلم سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس پر وہ طش میں گیااور ابوبکر پر آہنی سریا سے وحشیانہ تشدد شروع کر دیا جس سے اس کا سر پھٹ گیا تھانہ قادرآباد پولیس نے مضروب کے بھائی حسنین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔