ریلوے اسٹیشن کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص پراسرا رطور پر جاں بحق
لاہور(کرائم سیل) نولکھا کے علاقہ ریلوے اسٹیشن کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص پراسرا رطور پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر متوفی کی نعش مردہ خانے بھجوادی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے گراؤنڈ میں نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا ، راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے متوفی کے جسم پر موجود کپڑوں کے ذریعے تلاشی لی لیکن کوئی بھی قابل شناخت چیز برآمد نہ ہونے پر نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجواکر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والا نشئی تھا جو نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔