بجلی نے خوشگوار موسم بھی"انجوائے "نہ کیا،10سے16گھنٹے غائب رہی

بجلی نے خوشگوار موسم بھی"انجوائے "نہ کیا،10سے16گھنٹے غائب رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            لاہور (وقائع نگار) پاکستان الیکٹر ک پاور کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں عام تعطیل اور مو سم خو شگوار ہو نے کے باوجود صو بائی دارالخکو مت سمیت ملک بھر میں غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنک کا سلسلہ جاری رہا ۔شہری علاقوں میں 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جارہی ۔جبکہ جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میپکو صارفین سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ہونے شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئے۔ ملتان ،لودھراں ،خانیوال ،مظفر گڑھ ،ڈی جی خان ،ساہیوال سمیت میپکو کے تیرہ اضلاع میں بجلی کی کل طلب 3830 میگا واٹ ہے جبکہ میپکو کی جانب سے 1875 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے شارٹ فال 1955 میگا واٹ ہے جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے بڑھ کر 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے بڑھ کر 16گھنٹے تک ہوگیا۔ جبکہ وولٹیج میں کمی اور ٹرانسفارمر خراب ہونے سے کئی شہروں کے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ۔
 لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -