چودھر ی برادران آئی ڈی پیز کے معاملہ پر بھی سیاست سے بازنہیں آئے، رانا مشہود

Jul 28, 2014


لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیرقانون و تعلےم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے جو اقدامات کئے وہ عوام کے سامنے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ چوہدری برادران آئی ڈی پیز کے معاملے پر بھی پوائنٹ سکورنگ سے باز نہیں آئے۔ صوبائی وزیرنے پرویزالٰہی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست کے لانگ مارچ کی بات کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ 14 اگست کا دن پاکستان کے لئے مقدس حیثیت رکھتا ہے اور عوام 14اگست کو متنازع بنانے والوں کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کا ایجنڈا تو ایک طرف پرویزالٰہی جیسے سیاسی بونے کا ایجنڈا صرف اور صرف لوٹ مار کا ایجنڈا ہے۔ پرویزالٰہی کے بیان سے لٹیروں کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ آمر کے سائے تلے لوٹ مار‘ اقرباءپروری اور کرپشن کے جھنڈے گاڑنے والے اب ماضی کو یاد کرتے ہیں۔ چوہدری برادران نے انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد بھی کچھ نہ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور وہ ذاتی مفادات کے لئے بھاگتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کشکول اٹھائے کبھی سونامی خان اور کبھی مولانا انقلاب کے دربار پر حاضری دیتے ہیں۔پرویزالٰہی الزامات لگانے کی بجائے انتظار کریں‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ پرویزالٰہی اداروں کا احترام کرنا سیکھیں۔
رانا مشہود

مزیدخبریں