عالمی تباہی کی پہلی جنگ کے سو سال مکمل ہوگئے

عالمی تباہی کی پہلی جنگ کے سو سال مکمل ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہباز اکمل جندران+محمد نواز سنگرا)دنیا میں تباہی مچانے والی پہلی عالمی جنگ کو سو سال مکمل ہو گئے مگر اس کے نقو وش روئے زمین سے نہ مٹ سکے۔28جولائی 1914کو یورپ سے شروع ہو کر 11نومبر2018کو ختم ہونے والی اس جنگ میں 37ملین سے زائد جانیں ضائع ہوئیں ابتدائی طور پر دوگروپوں برطانیہ ،روس، فرانس اور جرمنی،آسٹریا،ہنگری ،ترکی میں ہونے والی اس جنگ نے بعد میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس کی بنیادی بڑی وجوہات میں باہمی دفاعی اتحاد،سرمایہ دار کی اجارہ داری پر تضاد،فوجیت اور طاقت،قوم پرستی اور فرنزفرڈینڈ کا قتل شامل ہےاسس میں 10ملین سے زائد فوجی 9ملین سے زائد سویلین مارے گئے ۔6ملین سے زائد اتحادی جبکہ 6ملین سے زائد ہی افراد لا پتہ ہوئے جن کو بعد میں ہلاک مان لیا گیا ۔سیاسی ،جغرافیائی اور معاشی تضادات کی بنیاد پر شروع ہونے والی خونی جنگ کے بھاری مالی اور جانی نقصان سے اس وقت کاسپر پاور برطانیہ مالی بحران کا شکار ہو گیا اور جنگ نے ایشیائ،افریقہ اور امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس جنگ میں پہلی بار ایسا اسلحہ استعمال کیا گیا جس سے دنیا آگاہ ہی نہیں تھی۔چار سال تین ماہ اور ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی جنگ ٹرمینیشن آف وار ایکٹ 1918کے تحت 11نومبر1918کو بند ہوئی ۔واضح رہے کہ پہلی عالمی جنگ جس طرح مختلف ممالک کے درمیان ایک وقت کی بجائے ساڑھے چار سالوں میں مختلف تاریخوں پر شروع ہوئی اسی طرح جنگ بندی بھی ایک وقت کی بجائے مختلف ممالک کے درمیان مختلف تاریخوں میں ہوئی ۔
 عالمی جنگ

مزید :

صفحہ آخر -