سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جلد اکٹھی نظر آئیں گی،پرویز الٰہی

سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جلد اکٹھی نظر آئیں گی،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ متاثرین وزیرستان کیلئے امدادی سامان اکٹھا کر کے اسلام آباد مسلم لیگ ہاﺅس میں چودھری شجاعت حسین کے حوالے کریں گے جہاں سے مسلم لیگ فاٹا کے صدر اجمل وزیر سامان آئی ڈی پیز میں تقسیم کریں گے۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاﺅس لاہور میں آئی ڈی پیز کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر محمد بشارت راجہ، ذوالفقار پپن، شیخ عمر حیات، خدیجہ فاروقی، سیمل کامران، سیدہ ماجدہ زیدی اور دیگر مسلم لیگی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی کوششیں رنگ لائیں گی، ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جلد اکٹھی نظر آئیں گی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ایک بکرے کی قربانی سے کچھ نہیں ہو گا جلد مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -