باٹا پور ،مزدوری کا تقا ضہ کرنے والے 5مزدوروں پر بھٹہ مالک کا تشدد ، بازو توڑ دئیے

باٹا پور ،مزدوری کا تقا ضہ کرنے والے 5مزدوروں پر بھٹہ مالک کا تشدد ، بازو توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق )با ٹا پور کے علا قہ میں بھٹہ کے مالک نے گا رڈز کے ہمراہ مزدوری ما نگنے پر 5 مزدوروں کے با زو توڑ دیے، شدید زخمی مزدوروں نے مدد کیلئے ریسکیو اور پولیس کی مدد لینے کی کوشش کی تو مالک کے کہنے پر گارڈز نے ان کے موبائل فون بھی چھین لیے، انہیں بی آر بی نہر کنارے کئی گھنٹے کھڑا رکھا گیااور وہ درد سے کراہتے رہے۔ متاثرہ افراد مو قع ملنے پر طبی اکے مداد لئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ با ٹا پور کے علا قہ جلو موڑ پر واقع بھٹہ پر علی اکبر ،محمد وسیم ،عامر ،غلا م حسین اورےٰسین مزدوری کر رہے تھے گز شتہ روز انہوں نے عید قریب آنے کی وجہ سے بھٹہ کے ما لک کا شف سے مزدوری ما نگی جس پر بھٹے کا مالک کا شف طیش میں آ گیا اور ان کو کمرے میں بند کر کے انہیں گا رڈز کے ہمرا ہ شدید تشددکا نشانہ بنا یا اور ان کے با زو کی ہڈیاں توڑ دیں، بعد ازاں زخمی مزدوروں سے ان کے مو با ئل چھین کر ان کو کئی گھنٹے بی آر بی نہرے کے کنا رے کھڑاکیے رکھا۔متا ثرہ افراد مو قع پا کر طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔متاثرہ افراد نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے ، اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ انہیں انصاف دیتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔
بازو توڑ دیے

مزید :

صفحہ آخر -