آپریشن ضرب عضب فورسز نے میرا نشاہ بویا اور دیگان دہشتگردوں سے کلیئر کر الیا
اولپنڈی/میرانشاہ(اے این این ) شمالی وزیرستان میںدہشت گردوں کے خلاف پاجک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران فورسز نے میران شاہ، بویا اور دیگان کو دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی اہداف کے مطابق پیش رفت جاری ہے اب تک پاک نے میران شاہ، بویا اور دیگان کو مکمل جبکہ میرعلی اور مضافات کے 70 فیصدعلاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا جس کے بعد میرعلی اور نواحی علاقوں میں گھر گھرسرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ میرعلی دہشت گروں کا دوسرا بڑا ٹھکانا تھا جسے کلیئر کرایا گیا ہے جبکہ وہاں سے اسلحہ اور بارود بنانے والی 2 بڑی فیکٹریاں بھی پکڑی گئیں، اس کے علاوہ آپریشن کے دوران بویا سے 5ہزار کلو گرام وزنی بارودی سرنگیں برآمد ہوئی جسے ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ 2زیر زمین سرنگوں سے بھی دھماکا خیز مواد کے 30 بیرلز ملے ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ 14 جون سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نام سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 500 سے زائد ملکی اور غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔