کوٹلی ستیاں،مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، زخمی

کوٹلی ستیاں،مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹلی ستیاں (آئی این پی ) مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 16شدید زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اتوار کو باغ آزاد کشمیر جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث کوٹلی ستیاں کے علاقے کلیاڑی موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 16شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے
کوٹلی ستیاں

مزید :

علاقائی -