اہل سنت والجماعت کے تمام علماءو مشائخ کا مجید نظامی کو خراج تحسین
لاہور(سٹاف رپورٹر) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی ، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ،نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ،جامعہ الازہرہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد قاسم علوی اوردیگرعلماءومشائخ اہل سنت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نوائے وقت کے ایڈیٹر ان چیف مجید نظامی کا خلاءمدتوں پورا نہیں ہوسکتا وہ امام صحافت تھے انہوں نے ہمیشہ سچ اور حق بات کہی ان کی جواں مردی اور دلیری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان میں دوقومی نظریہ اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لےے انہوں نے دن رات کام کیا مجید نظامی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں انہوں نے اپنا دن رات صحافت کے لےے وقف کر رکھا تھا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی سوچ کو عام کیا جائے تاکہ آنے والے دنوں میں مجید نظامی کی سوچ اور فکر کو فروغ مل سکے ۔
خراج تحسین