مستحقین میں زکوٰة کی تقسیم کیلئے قانون میں ترمیم کی سفارشات منظور

مستحقین میں زکوٰة کی تقسیم کیلئے قانون میں ترمیم کی سفارشات منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(خبر نگار)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب زکوة و عشر ایکٹ ترمیمی بل 2014 پر غوروخوص کرنے اور حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لئے قائم کردہ 9رکنی کمیٹی نے مستحقین میں زکوة کی تقسیم کے پرانے طریقے کار کو جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے اور تمام سرکاری اداروں کے پاس مستحقین کے بارے موجود ڈیٹا بیس یکجا کر نے کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے -اس امر کا فیصلہ صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران کی سربراہی میں قائم کردہ 9رکنی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز ، اراکین اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، مس حنا پرویز بٹ ، سیکرٹری زکوة و عشر حبیب الرحمن گیلانی ،ایڈمنسٹریٹر زکوة پنجاب محمد یوسف بٹ ، محکمہ لوکل گورنمنٹ ، ویمن ڈویلپمنٹ اور قانون و پارلیمانی امور کے محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے-صوبائی وزیر زکوة و عشرنے کہا کہ پرانے طریقہ کار کے مطابق مستحقین کو بذریعہ بینک اکا¶نٹ زکوة فنڈ سے مدد فراہم کی جا تی تھی اور اس ضمن میں انہیں بینک اکا¶نٹ کھلوانے اور چیک کیش کروانے میں بارہا بنک کے چکر لگانے پڑتے تھے اور ضلعی زکوة کمیٹیوں کی طرف سے مقامی زکوة کمیٹیوں کو پرسنل لیجر اکا¶نٹ (PLA) کے چیک جاری کئے جاتے تھے اور ایک طویل طریقہ کار کے بعد مقامی زکوة کمیٹیوں کے اکا¶نٹ میں رقم ٹرانسفر ہوتی تھی لہذا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جدید نظام کے ذریعے ایزی پیسہ اور اسی طرح کے دیگرآﺅٹ لٹس کے ذریعے زکوة کی رقم تقسیم کی جائے تا کہ مستحقین کو اکاﺅنٹ کھلوانے کی ضرورت پیش نہ آئے اور وہ اپنے گھر کی دہلیز پر واقع کسی بھی دوکان سے بروقت رقم حاصل کر سکیں -اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی امداد فراہم کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس کو یکجا کرنے کا بنیادی مقصد مستحقین کی ایک سے زیادہ اداروں سے مالی امداد کے حصول کی حوصلہ شکنی کرنا اورحقیقی مستحقین کے بارے میںدرست معلومات کا حصول ہے -خواتین اراکین اسمبلی نے زور دیا کہ مستحقین کو دی جانے والی زکوة کی رقم اتنی ہونا چاہیے کہ اس میں وہ با آسانی اپنا گزارہ کر سکیں-اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ زکوة دیتے وقت معذوروں اور نابینا¶ں کو فوقیت دی جائے کیونکہ وہ روزگار نہ کما سکنے کے باعث زکوة کے زیادہ حقدار ہیں -صوبائی وزیر نے کہا کہ زکوة کی مستحق بیوا¶ں کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں مفت اور ترجیحی بنیادوں پر تربیت فراہم کرنے کے منصوبہ پربھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ زکوة کی رقم پر اکتفا کرنے کی بجائے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر کے با عزت روزگار کمانے اور اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کے قابل بن سکیں -قبل ازیں اجلاس میں سیکرٹری زکوة و عشر حبیب الرحمن گیلانی نے پنجاب زکوة و عشر ایکٹ ترمیمی بل 2014 ءکے بارے میںبریفنگ دی جس پر کمیٹی کے ارکان نے بل کے تمام نکات پر بحث اور تفصیلی غور کے بعد بل کی منظوری کی سفارش کر دی-
 زکواة کا نظام

مزید :

علاقائی -