آزادی مارچ آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہے،شاہ محمود قریشی

آزادی مارچ آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہے،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے پہلے ہی حکمرانوں کی سانسیں پھولنا شروع ہو گئی ہیں،14 اگست کے آزادی مارچ میں پی ٹی آئی کے کارکن تمام رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد پہنچیں گے،ملک میں آزادی مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا ،دھاندلی کی پیدوارحکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے ضلعوں میں آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کر دیں ، تحریک انصاف کا آزادی مارچ آئینی و قانونی ہے،ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ،آزادی مارچ حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے ہے انشاللہ مارچ میں لاکھوں پاکستانی عوام شرکت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -