،ترکی نے انقرہ اور استنبول کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغازکردیا

،ترکی نے انقرہ اور استنبول کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغازکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(این این آئی)ترکی نے انقرہ اور استنبول کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغازکردیا جس سے سات گھنٹے کا سفر آدھے وقت میں طے کیا جا سکے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم طیب اردغان نے انقرہ سے روانہ ہونے والی پہلی تیز رفتار ٹرین پر سفر کر کے اس کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے راستے میں ایک قصبے میں رک کر الیکشن مہم کے سلسلے میں خطاب بھی کیا۔ یہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتی ہے۔اردوغان نے اعادہ کیا کہ وہ ملک میں ٹرینوں کے نیٹ ورک میں جدت لائیں گے۔ اس تیز رفتار ٹرین میں تاخیر اور رکاٹیں کافی آئیں۔ حال ہی میں تیز رفتار ٹرین افتتاح سے قبل مرمت کا کام کرنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ اس ٹتین کی آخری منزل استنبول کا نواحی علاقہ پیندک ہے جو باسفورس کے ایشیائی جانب ہے۔
 ترکی کی حکومت باسفورس کے نیچے سے استنبول کے مرکز تک ریل لنک لانا چاہتی ہے لیکن ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ منصوبہ کب شروع ہو گا۔

مزید :

علاقائی -