روزنامہ پاکستان پشاور کے چیف رپورٹر سلیم غیاث انتقال کرگئے

روزنامہ پاکستان پشاور کے چیف رپورٹر سلیم غیاث انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور او روزنامہ پاکستان پشاور کے چیف رپورٹر سلیم غیاث اتوار کی نصف شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر چھیالیس برس تھی اور وہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔ اتوار کی شب انہیں دل کادورے پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا وہ خالقِ حقیقی سے جاملے ، ان کا جنازہ آج پیر کو بعد نمازِ طہر ان کی رہائش گاہ واقع اندرون لاہوری گیٹ سے اٹھایا جائے گا اور آبائی قبرستان مین سپردِ خاک کیا جائے گا ۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ ، دوبیٹے اور بیٹیاں سوگوار چھوری ہیں ، سلیم گیاث طویل عرصے سے روزنامہ پاکستان پشاور سے منسلک تھے اور اس سے قبل بھی کئی اداروں میں فرائض انجام دی چکے تھے۔ سلیم غیاث کی رھلت پر روزنامہ پاکستان کی انتظامیہ اور کارکنوں نے گہرے رنج و الم اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
سلیم غیاث

مزید :

صفحہ آخر -