مالی سال 2014 کے دوران محصولات کا دوسرا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکا

مالی سال 2014 کے دوران محصولات کا دوسرا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ مالی سال2013-14 کے محصولات کا دوسرا نظر ثانی شدہ ہدف بھی حاصل نہیں کر سکا اور وہ 9 ارب روپے پیچھے رہا ہے۔ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ مالی سال کے لئے ابتداء میں 2475 ارب روپے کا محصولات کا ہدف رکھا گیا تھا جس پر نظر ثانی کر کے اسے 2345 ارب روپے کیا گیا اور اس کے بعد دوسری مرتبہ نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 2275 ارب روپے تک کم کیا گیا لیکن ایف بی آر اعزازی ٹیکس اقدامات کے باوجود یہ ہدف بھی حاصل نہیں کر سکا اور ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ مالی سال کے دوران وصولی 2266 ارب روپے رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -