کوہاٹ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) ضرب عضب متاثرین کیساتھ عیدالفطر منانے کیلئے جاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے کوہاٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی اور موسم میں بہتری آتے ہی دوبارہ بنوں روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیراطلاعات مشتاق غنی ، شاہ فرمان اور آصف خان بھی تھے ، موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے کوہاٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آئی ڈی پیز کیساتھ نماز عید کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے تھے تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ساتھ نمازادانہ کرسکے تاہم موسم میں بہتری کے بعد بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ میں پہنچ گئے جہاں اُنہیں روایتی پگڑی پہنائی گئی ۔