قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بروقت کارروائی ، کراچی کوتباہی سے بچالیاگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان کے آخری عشرے میں بھی دہشتگرداپنی کارروائیوں سے باز نہ آئے اور جمشید کوارٹرمیں موٹرسائیکل میں نصب بم کوناکارہ بناتے ہوئے علاقے کو کسی ممکنہ تباہی سے بچالیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرزمیں پولیس سٹیشن کے سامنے نامعلوم افراد موٹرسائیکل چھوڑ کر فرارہوگئے جس پر پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیااوراُنہوں نے بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق پانچ کلوگرام بارودی مواد موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب تھاجس ڈیٹونیٹر اور ڈیتھ کوڈ بھی موجودتھا، بارودی مواد کو موبائل فون کیساتھ منسلک کیاگیاتھا۔
یادرہے کہ کراچی میں یکم اگست تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے ۔