عید پر کراچی میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی: کے الیکٹرک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کے الیکٹرک نے عیدکےموقع پر شہر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق عید کے موقع پر چاند رات سے ایک ہفتے تک شہر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ فالٹس کی درستگی کے لیے کراچی الیکٹرک کی ریپڈ رسپانس فورس ٹیم بھی قائم کی گئی ہے جو عید کے موقع پر 24 گھنٹے موجود رہے گی۔ ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ فالٹس کی صورت میں اپنی شکایات 118 پر درج کرائیں اور بذریعہ ایس ایم ایس 8119 پر بھی فالٹس سے متعلق اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں۔