فلپائن میں 10 کروڑویں بچی کی پیدائش ،سرکاری سطح پر خوشیاں منائی گئیں
منیلا (ویب ڈیسک) فلپائن میں گزشتہ روز ایک بچی کی پیدائش کے ساتھ ہی ملک کی آبادی 10 کروڑ ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینالین سیٹینو سرکاری ہسپتالوں میں اس روز پیدا ہونے والے 100 بچوں میں سے ایک تھی جسے 10 کروڑویں بچے کا علامتی عہدہ ملا۔ فلپائن کے سرکاری آبادی کمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک چیلنج کے ساتھ ساتھ موقع بھی ہے ۔ 10 کروڑ آبادی کا مطلب ایک بڑی ورک فورس ہے اور ساتھ ہی اس سے ملک میں دوسروں پر انحصار کرنے والی آبادی میں اضافے کا بھی پتہ چلتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان بچوں کی پیدائش پر سرکاری سطح پر کیک کاٹے گئے اور تحائف دیئے گئے۔