غزہ جلتا رہا، امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ ٹونی بلیئر پرتعیش پارٹی میں مگن رہے

غزہ جلتا رہا، امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ ٹونی بلیئر پرتعیش پارٹی میں مگن رہے
غزہ جلتا رہا، امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ ٹونی بلیئر پرتعیش پارٹی میں مگن رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بکنگھم شائر (ویب ڈیسک)ایک ایسے وقت میں جب غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 1100 تک پہنچ چکی ہے مشرق وسطیٰ کےلئے امن مندوب ٹونی بلیئر اپنی بیوی کی قبل از وقت سالگرہ پر ایک پر تعیش پارٹی سے لطف اندوز ہوتے رہے،برطانوی میڈیا میں ٹونی بلیئر کو اس حرکت پر خوب ہدف تنقید بنایا جا نے کے ساتھ یہ آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں کہ بلیئر کو فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرانے کےلئے وہاں موجود ہونا چاہئے تھا جہاں فلسطینیوں کے لاشیں گر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اپنی بیوی کی سالگرہ اصل تاریخ سے دو ماہ پہلے ہی منا ڈالی ہے۔ چیری بلیئر کی غیر متوقع اور اچانک منائی گئی 60 ویں سالگرہ پران کے شوہر نے 50 ہزار پاﺅنڈ خرچ کر ڈالے اور اس انتہائی پر تعیش دعوت پر وزرائ، ٹی وی سٹارز، لکشمی میتل جیسے بزنس مین اور دیگر اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ سو افراد کو مدعو کیا گیا جبکہ پروگرام کو یادگار بنانے اور لوگوں کو محظوظ کرنے کے لئے بلیئر نے کامیڈین بابی ڈراوو کوبلایا تھا۔سابق برطانوی وزیر اعظم نے پارٹی میں گلیمرس ڈانسر جوڑے کرسٹینا ریہانوف اور ایان ویٹ کو بھی بلا رکھا تھا۔