سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے شرافت علی خان انتقال کر گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے بڑے بیٹے شرافت علی خان طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے شرافت علی خان طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے باعث وہ آج صبح انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 77برس تھی ۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شرافت علی خان کے نماز جنازہ بعد نماز عصر گذری میںواقع شفقت مسجدمیں ادا کی جائے گی ۔متحدہ کے قائد الطاف حسین نے شرافت علی خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔