دیپکا کو ملنے کیلئے رنویر کا ایک اور چھکا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ اور ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون کو چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم ”تماشا“ مل گئی اور شوٹنگ کے سلسلہ میں رنبیر کپور کو سابق گرل فرینڈ ڈیپکا کے ساتھ ایک ماہ فرانس میں اکٹھے رہنے کا موقع تو ملا ہے لیکن اِسی دوران رنویر سنگھ دیپکا پڈوکون سے ملنے پہنچ گئے۔
اداکارہ آج کل کورسیکا میں رنبیر کپور کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ”تماشا“ کی شوٹنگ جبکہ رنویر سنگھ بھی فلم ”دل دھڑکنے دو“ کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مصروف تھے اور جونہی فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی وہ اپنی دوست دیپکا کو کمپنی دینے اور ٹھنڈے ماحول میں اپنی شوٹنگ کی دلچسپ کہانیاں سنانے کے لئے رنبیر کپور سے دور لے گئے لیکن وہ اس سرپرائز وزٹ کے دوران دیپکا کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے کبھی نہیں ٹکرائے۔
یادرہے کہ رنبیر کپور دیپکا کے عشق میں ایک عرصہ گرفتار رہے ہیں اور’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں کام کے دوران شایقین نے ان کی کیمسٹری کو بہت انجوائے کیا ۔