ٹوئٹر میں گوروں اور مردوں کا راج
واشنگٹن (ویب ڈیسک) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر میں کام کرنیوالے ملازمین میں ”گوروں“ اور مردوں کی تعداد زیادہ ہے، ٹوئٹر نے اپنے ملازمت کی جنس اور نسل کے اعتبار سے تقسیم کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کے ملازمین میں تقریباً 70 فیصد مرد ہیں، 59 فیصد ملازمین ’سفید فام‘ ہیں جبکہ ایشیائی اصل کے ملازمین کی تعداد 29 فیصد ہے۔رپورٹ جاری کرنے کے بعد ٹویٹر بھی اب ان کمپنیوں میں شامل ہوگیا ہے جو اپنے ملازمین میں تنوع کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتی ہیں، پہلی رپورٹ گوگل نے جاری کی تھی۔