ترک پولیس افسران پر غیرقانونی جاسوسی کی فرد جرم عائد
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کی ایک عدالت نے غیر قانونی جاسوسی کے مقدمے میں پولیس کے 20 افسروں پر فرد جرم عائد کردی۔ جاسوسی کے الزام میں گرفتار پولیس افسروں میں استنبول پولیس کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو سرکاری عہدیداروں، ارکان اسمبلی، افسر شاہی،عدلیہ اور صحافیوں کی غیر قانونی طور پر جاسوسی کرنے اور سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے کا تعلق وزیراعظم اردگان سے بھی ہے کیونکہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔