علی ظفر ہدایتکاری کے میدان میں کود پڑے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی ماڈل علی ظفر گلوکاری اور اداکاری کے بعد اب ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے سیٹ کےساتھ تصویر شائع کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے وطن سے دور بہت دور رات کے اوقات میں شوٹنگ میں بہت مزا آرہا ہے، ان کی فلم مختصر دورانیے کی ہو گی تاہم انھوں نے فلم کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی۔واضح رہے کہ علی ظفر نے فیشن انڈسٹری میں ایک ماڈل کی حیثیت سے قدم رکھا اور پھر گلوکاری میں خوب نام کمایا۔ علی ظفرنے بالی ووڈ فلم ”تیرے بن لادن“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر ”ٹوٹل سیاپا“ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علی ظفر اپنی اگلی فلم میں پارینتی چوپڑا، رنویر سنگھ اور گوندا کے ساتھ نظر آئیں گے۔