پاکستانی فٹ بال کا ہیرومحمد فاروق بے بسی کی تصویر بن گیا

پاکستانی فٹ بال کا ہیرومحمد فاروق بے بسی کی تصویر بن گیا
پاکستانی فٹ بال کا ہیرومحمد فاروق بے بسی کی تصویر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )عید کی آمد کے پیش نظر بچے،بڑے سب عیدکی تیاریوں میں مگن ہیں مگردوسری طرف غربت کامارا وقومی فٹ بالرمحمدفاروق بے بسی کی تصویربنابیٹھاہے، وہ بچوں کوعیدکے کپڑے بھی نہیں دلوا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فٹ بالرمحمدفاروق کبھی پاکستانی فٹ بال کی پہچان تھا اور اس کی موجودگی ٹیم کی شان بڑھاتی تھی، فاروق نے ورلڈکپ کوالی فائنگ راونڈمیں پاکستان کاپہلا گول کیا تھا لیکن آج غربت نے اسے کہیں کانہیں چھوڑا ہے ۔ایک طرف لوگ عیدکی تیاری میں مصروف ہیں تودوسری طرف فاروق کاگھرغربت کی تصویربناہواہے۔کرایہ پرایک کمرے کے گھرمیں رہنے والے فا روق کے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے ۔فاروق کا کہنا ہے کہ زندگی کی گزر بسر ہی نہیں ہورہی ہے تو عید کی خوشی کی کیا فکر کروں۔دوسری ٹیموں کے بڑے بڑے حملے روکنے والے محمد فاروق کو غربت کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔

مزید :

کھیل -