ناروے فٹ بال کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناریجن کلب کو 6-0 سے شکست دے دی
اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے فٹ بال کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے نارویجن کلب کو 0 کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ برازیل میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے میں بھی کامیابیاں سمیٹ کر پاکستان کا نام روشن کرنے میں مصروف ہے اور اب تک ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برازیل میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔