بیوی سے بے وفائی ڈائریکٹر کو بہت مہنگی پڑی
لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی ہدایتکار روپرٹ سنیڈرز کو ایک کو ایک ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ سے بوس و کنار اتنا مہنگا پڑا کہ اربوں ڈالر مالیت کی جائیداد احتجاجاً طلاق لینے والی بیوی کو دینا پڑ گئی۔ تینتالیس سالہ ہدایتکار کی 24 سالہ اداکارہ کرسٹن سٹوارٹ کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے کے بعد اس کی ماڈل بیوی لبرٹی روس نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ روپرٹ کی سالانہ ایک ملین پاﺅنڈ کی آمدنی سے 8 فیصد اس کی سابقہ بیوی کو ملے گا جبکہ اس کی پینشن کا بھی نصف حصہ سابقہ بیوی کا حصہ ہوگا اور یہاں تک کہ کریڈٹ کارڈ پوائنٹس کو بھی آدھا آدھا کرنا پڑے گا۔ ہدایتکار کے چار عالیشان بنگلوں میں سے تین کا حقدار طلاق لینے والی بیوی کو قرار دیا گیا ہے۔ روپرٹ سے طلاق لینے اور بے پناہ مال و دولت کی حقدار قرار پانے کے ساتھ ساتھ لبرٹی نے انٹرسکوپ کمپنی کے مالک ارب پتی جمی لوون سے نیا معاشقہ بھی شروع کردیا ہے۔