یوکرین نے روس سے ’فوجی ڈالفن ‘واپس مانگ لیں
کیف (نیوز ڈیسک) روس یوکرین تنازع میں اب ایک نئے ہی مسئلے سے سر اٹھالیا ہے اور یہ مسئلہ ہے یوکرین کی فوجی ڈالفن مچھلیوں کی واپسی کا۔ یوکرین کا موقف ہے کہ روس سے علیحدگی کے وقت یوکرین کو اس کے حصے کا جنگی سازو سامان اور زمین تو مل گئی لیکن روس نے یوکرینی جنگی مچھلیوں پر قبضہ کرلیا۔ ان ڈولفن مچھلیوں کو روس امریکہ سرد جنگ کے دوران سمندر میں دشمن کی آبدوزوں کو سراغ لگانے اور دشمن پر حملے کرنے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان مچھلیوں کے سر پر چاقو باندھ کر انہیں دشمن پر حملہ کرنے کی بھی تربیت دی گئی تھی اور یہ مچھلیاں اپنے دشمن کی آبدوزوں میں فرق کرنے کا کام بھی سرانجام دیتی تھیں۔ یوکرین کا موقف ہے کہ روس نے بے انصافی کرتے ہوئے سب فوجی ڈالفن پر قبضہ کرلیا اور اب دونوں ممالک میں حالات کشیدہ ہونے پر اس تنازع نے پھر سے سر اٹھالیا ہے۔ واضح رہے کہ روس کے علاوہ مبینہ طور پر امریکہ کے پاس بھی ایسی ڈولفن مچھلیاں موجود ہیں جنہیں دشمن کی جاسوسی کے علاوہ بم لے جانے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔