آئی ایس آئی ایس نے انسانی سر نیزوں پر اٹھالئے
دمشق (نیوز ڈیسک) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے شام کے رقہ شہر میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے بعد درجنوں شامی فوجیوں کے سرکاٹ کر نمایاں مقامات پر لبے بانسوں پر ٹانک دئیے۔ حملے میں 85 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 200 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ” سیرین ہیومن رائٹس آبزرویٹری“ کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے فوجیوں میں سے اکثر کے سرتن سے جدا کردئیے گئے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ایک جنگلے کے اوپر متعدد سروں کو نمائش کیلئے لٹکایا گیا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں بھی فوجی اڈے پر حملے اور جنگجوﺅں کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس اڈے پر حملہ کیا گیا وہاں شامی فوج کی ڈویژن 17 تعینات تھی۔