جھوٹ پکڑنے والی مشین نے شادی شدہ جوڑوں کو مشکل میں ڈال دیا
لندن (نیوز ڈیسک) جھوٹ پکڑنے والی مشین (پولی گراف) کا استعمال بعض مخصوص حالات کے تحت عدالتوں وغیرہ میں کیا جاتا ہے لیکن اب یہ مشین چھوٹے سائز اور کم قیمت کے ساتھ گھریلو استعمال کیلئے بھی متعارف کروادی گئی ہے تاکہ بیویاں خاوندوں کے اور محدود سطح پر خاوند بیویوں کے جھوٹ پکڑ سکیں۔ یہ مشین 100 پاﺅنڈ (تقریباً 16800 پاکستانی روپے) کی قیمت پر مشہور ویب سائٹ امیزون کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کردی گئی۔ جھوٹ پکڑنے کیلئے یہ مشین دل کی دھڑکن، پسینے کی مقدار اور جسم کے ارتعاش وغیرہ جیسی خصوصیات کو نوٹ کرتی ہے اور جوابات کے وقت ان علامات کو ریکارڈ کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ سچ بولا گیا ہے یا جھوٹ۔ تاہم مصنفہ ریچل جانسن کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اگر اس مشین سے دور ہی رہیں تو ان کی ازدواجی زندگی کیلئے اچھا ہے کیونکہ ان مشینوں کو غلط فیصلہ دیت ہوئے بھی دیکھا گیا ہے اور یہ سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ قرار دے سکتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ازدواجی رشتے کی بنیاد اعتماد اور اعتبار پر ہونا چاہیے اور ایک دوسرے کے بیانات کو مشینوں سے ٹیسٹ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔