کام کے دوران بھی ورزش کریں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سارا سارا دن کرسیوں پر بیٹھ کر کام کرنا اور پھر صوفوں پر نیم دراز ہوکر آرام کرنا آپ کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اس لئے اپنے کام اور دیگر سرگرمیوں کے دوران کھڑے ہونے اور چلنے کو لازمی عمارت بنائیں۔ امریکی ادارے مایو کلینک کی مشہور ڈاکٹر جیمز لیون کا کہنا ہے کہ سارا دن بیٹھے رہنے والے متحرک رہنے والوں کی نسبت 64 فیصد زیادہ دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روز مرہ طرز زندگی میں کچھ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لاکر ہم بڑے بڑے خطرات سے بچ سکتے ہیں، مثلاً روزانہ کچھ ایسا وقت مقرر کریں جس میں آپ بیٹھ کر کمپیوٹر استعمال نہ مریں، فون پر بات یں کرتے ہوئے چہل قدمی کریں۔ دفاتر میں ہلکی پھلکی ورزش کا اہتمام کریں، ہر گھنٹے بعد 5 منٹ واک کریں، مسلسل ایک جگہ ایک ہی انداز سے بیٹھے رہنے کی بجائے جسم کو حرکت دیتے رہیں۔