کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کے کس ملک کے مرد و خواتین کے قد سب سے لمبے اور کس ملک میں سب سے چھوٹے ہیں؟ جانئے انتہائی دلچسپ تحقیق کے بارے میں جو آپ کے تمام خیالات غلط ثابت کردے گی

Jul 26, 2016 | 06:59 PM

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)درازقامتی خوبصورتی کی علامت سمجھتی جاتی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کس ملک کے باشندے سب سے زیادہ دراز قامت ہوتے ہیں اور کس ملک کے پست قامت؟ برطانوی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے انتہائی دلچسپ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق نیدر لینڈز کے مرد اور یورپی ملک لیٹویا (Latvia)کی خواتین دنیا بھر میں سب سے زیادہ لمبے قد کے مالک ہوتے ہیں۔نیدر لینڈز کے مردوں کا اوسط قد 6فٹ جبکہ لیٹویا کی خواتین کااوسط قد 5فٹ 7انچ ہے۔ اس کے برعکس سب سے پست قامت مرد جنوب مشرقی ایشیائی ملک ”ایسٹ تیمور“ (East Timor) کے ہوتے ہیں جن کا اوسط قد 5فٹ 3انچ ہوتا ہے جبکہ دنیا کی پست قامت خواتین گوئٹے مالا کی ہوتی ہیں جن کا اوسط قد 4فٹ 11انچ تک ہوتا ہے۔

وہ کمپنی جو شادیوں میں شرکت کی ٹکٹیں بیچتی ہے، لاکھوں روپے کی یہ ٹکٹ کوئی کیوں خریدے گا اور ان شادیوں میں ایسی کیا خاص بات ہوتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا کہ اپنی شادی کی بھی۔۔۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرنل ای لائف میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں 187ممالک کے مردو خواتین کے قد کا جائزہ لیا گیا ہے۔ماہرین 1914ءسے ان ممالک سے لوگوں کے قد کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کر رہے تھے۔ تحقیق کے مطابق ایرانی مردوں اور جنوبی کوریا کی خواتین کا قد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے۔ ایرانی مردوں میں یہ اوسط 6انچ جبکہ جنوبی کورین خواتین میں 8انچ ہے۔

برطانیہ کے مردوں اور خواتین کا قد یکساں رفتار سے بڑھتا ہے۔ ان کا قد بڑھنے کی اوسط شرح 4انچ ہے۔یہاں کے مردوں کا اوسط قد 5فٹ 10انچ اور خواتین کا قد 5فٹ 5انچ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں