دبئی میں پاکستانی شہری کی شرمناک ترین حرکت، اپنی ہی بیگم کی اخلاق باختہ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے لگا تاکہ۔۔۔

دبئی میں پاکستانی شہری کی شرمناک ترین حرکت، اپنی ہی بیگم کی اخلاق باختہ ...
دبئی میں پاکستانی شہری کی شرمناک ترین حرکت، اپنی ہی بیگم کی اخلاق باختہ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے لگا تاکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے بیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیا، مگر خاتون کا گھر دوبارہ بس جانے پر اسے پھر سے اجاڑنے کے لئے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ بے شرمی و بے حیائی کے تمام ر ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔
ایمریٹس 247کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ پاکستانی شخص نے سابقہ اہلیہ کا گھر برباد کرنے کے لئے اس کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ، گوگل پلس، فیس بک اور ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر پوسٹ کر دیں۔ ملزم نے سابقہ اہلیہ کے خاوند کو بلیک میل کرنے کے لئے دھمکیاں دیں کہ وہ خاتون کو طلاق دے دے بصورت دیگر خاتون کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی جائیں گی۔ متاثرہ خاتون کے خاوند نے بتایا کہ ملزم اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتا تھا اور اسے بدکردار اور بدچلن قرار دیتا تھا، اور بار بار فون کرکے اسے طلاق دینے کا مطالبہ کرتا تھا۔ چھ ماہ تک یہی سلسلہ چلتا رہا اور بالآخر اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر متعدد ویب سائٹوں پر پوسٹ کردیں۔

’’میں نے صرف کارمیں سامان رکھنے کیلئے مدد کی پیشکش کی تھی لیکن ۔ ۔ ۔‘‘ عرب ملک میں شادی شدہ خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کا پکڑے جانے پر ایسا دعویٰ کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی‎
چوبیس سالہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے دوموبائل فونز میں محفوظ سابقہ اہلیہ کی 21تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کرلیں۔ ملزم اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے اور عدالت کی جانب سے اس کی سزا کا فیصلہ 21 اگست کو سنایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -