اپنی زندگی سے محبت ہے،ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں:کرینہ کپور

اپنی زندگی سے محبت ہے،ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں:کرینہ کپور
اپنی زندگی سے محبت ہے،ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں:کرینہ کپور

  

ممبئی(یوا ین پی)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔ 

اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہوں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں ایسا نہیں ہے کہ میں نے اچانک ورک آؤٹ شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن میں سنگھم، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔

مزید : تفریح