میٹیو بیری ٹینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میٹیو بیری ٹینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برن(اے پی پی)اٹلی کے ٹینس سٹار میٹیو بیری ٹینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے میٹیو بیری ٹینی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے فیلسیانو لوپیز کو ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔